وہاڑی میں پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا

عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں: ضلعی صدر صائمہ نورین

جمعرات اپریل 20:31

وہاڑی میں پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا
وہاڑی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،25 اپریل 2019ئ، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) وہاڑی میں ضلعی صدر ویمن ونگ صائمہ نورین نے اپنی رہائش گاہ پر دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان خواتین کے ہمراہ پارٹی کے 23ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک و قوم اور پارٹی کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔اس موقع پر ضلعی صدر صائمہ نورین کا کہنا تھاکہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں۔پی ٹی آئی نے ملک میں مثالی اقدامات شروع کئے ہیں۔بہت جلد ملک کو تمام بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا جائے گا۔