وہاڑی میں اوباش نوجوان کی 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

بچی کی بڑی بہن کے شور مچانے پر ملزم رضوان موقع سے فرار ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 اپریل 2019 20:35

وہاڑی میں اوباش نوجوان کی 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،25 اپریل 2019ئ، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) وہاڑی میں ایک اوباش نوجوان کی جانب سے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ متروکے علاقہ شتاب گڑھ کی رہائشی9سالہ بچی عروج فاطمہ کے والدین گھر پر موجود نہ تھے۔ جس کا فائدہ اُٹھا کر محلّے کا بدصفت نوجوان رضوان گھر میں داخل ہو کر اور بچی کو مبینہ طور پر ورغلا کر ایک کمرے میں لے گیا اور اُسے برہنہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تاہم بچی کی بڑی بہن اس وقت گھر آ گئی۔ جس کی وجہ سے ملزم اپنے حیوانی عزائم میں کامیاب نہ ہو سکا۔ بہن نے ملزم کو ننھی بہن کے ساتھ نازیبا حالت میں دیکھ کر واویلا مچا دیا اور ملزم سے بچی کو چھُڑوایا۔ ملزم اپنی اس شیطانی حرکت میں ناکام ہونے پر موقع سے فرار ہو گیا۔ بچی کی والدہ کی جانب سے پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ، مگر تھانہ مترو کی پولیس نے ابھی تک ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ والدہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :