سری لنکا بم دھماکے، سیکریٹری دفاع اپنے عہدے سے مستعفی

سیکریٹری دفاع ہیمارسی فرنینڈو نے اپنا استعفیٰ صدر میتھریپالا سریسینا کو ارسال کردیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:34

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سری لنکا کے سیکریٹری دفاع نے ایسٹر کے موقعے پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں ’سیکیورٹی ناکامی‘ قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری دفاع ہیمارسی فرنینڈو نے اپنا استعفیٰ صدر میتھریپالا سریسینا کو ارسال کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری دفاع نے صدر کو بتایا کہ وہ (بم دھماکوں سے متعلق غفلت برتنیکی) ذمہ داری قبول کرتے اور استعفیٰ پیش کرتے ہیں تاکہ صدر نئے امیدوار کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر نے خود کش حملوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات کو نظرانداز کرنے پر سیکریٹری دفاع اور پولیس کے سرابرہ سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔گزشتہ روز ڈپٹی وزیر دفاع رووان ویجواردان نے دوران پریس کانفرنس تسلیم کیا تھا کہ معلومات کے تبادلے میں شدید فقدان رہا اور حکومت کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔خیال رہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور اس کے مضافات میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں تقریباً 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔