لاڑکانہ، پولیس کی ملزمان سے مقابلے، چھاپہ مار کارروائیاں، 64 جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:35

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ کے ہدایات پر لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے پولیس کی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گشت جرائم کے ارادے سے کھڑے ملزمان سے مقابلوں اور چھاپہ مار کاروائیوں میں 64 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک زخمی ملزم، 27 اشتہاری، 32 روپوش اور 5 سرگرم ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے متعلق تھانوں پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور امن و امان کی صورتحال کو ہر حال میں بحال رکھا جائے گا اس میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔