Live Updates

شیخ رشید کی اسد عمر سے طویل ملاقات

سابق وزیر خزانہ نے وفاقی وزیر ریلوے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اپریل 2019 21:10

شیخ رشید کی اسد عمر سے طویل ملاقات
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل2019ء) شیخ رشید کی اسد عمر سے طویل ملاقات، سابق وزیر خزانہ نے وفاقی وزیر ریلوے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے طویل ملاقات کی گئی ہے۔ شیخ رشید نے اسد عمر سے منسٹرز انکلیو میں ملاقات کی۔

اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی۔ اس دوران شیخ رشید نے اسد عمر سے وفاقی کابینہ میں واپس آنے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

تاہم اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے شیخ رشید کے سامنے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت سے معذرت کی ہے۔ جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وہ اسد عمر کو منانے کیلئے بار بار ان کے پاس جاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسد عمر کو کچھ روز قبل اس وقت دھچکا پہنچا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے ان سے وزارت خزانہ واپس لے لی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سےو زارت خزانہ واپس لے کر انہیں وزارت پیٹرولیم کی پیش کش کی تھی۔ تاہم اسد عمر نے وزیراعظم کی پیش کش قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات