اوکاڑہ/ رینالہ خورد،حادثات، خودکشی کے چارواقعات میں دوافراد جاںبحق تین زخمی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:42

اوکاڑہ/ رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) حادثات اور خودکشی کے چارواقعات میں دوافراد جانبحق تین زخمی ہوگیے۔ واقعات کے مطابق اڈاطبروق کے قریب مال گاڑی کی زدمیں آکر شاہبور کارہائشی قیصر نامی شخص موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقع میں دیپالپور کے علاقے رتہ کھنہ کے رہائشی دستگیر نے گھریلو حالات سے تنگ آکرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تیسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ممبر صوبائی اسمبلی نورالامین وٹو کے کزن مظہر فرید ایڈووکیٹ کو شدید زخمی کردیا چوتھے واقع میں پختہ ڈولہ کے قریب تیز رفتار کار بجلی کے پول سے ٹکراگئی جس سے دوکارسوار شدید زخمی ہوگئے چاروں واقعات ایک گھنٹہ کے دوران پیش آئے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔