Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے اضافے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں،پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت8سے 9 روپے تک بڑھ جائے گی،جبکہ 700ارب سے لیکر 1000ہزار ارب تک کے نئے ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں،سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات اپریل 21:10

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے اضافے کا امکان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2019ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے،جبکہ 700ارب سے لیکر 1000ہزار ارب تک کے نئے ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں،سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت صاحب، صاحبہ پر بحث چل رہی ہے ، لیکن ملک اور معیشت کہاں کھڑی ہے کسی کو پروا نہیں ہے۔

گیس اور بجلی کی بات نہیں کر رہا بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے دس دنوں میں 8سے 9روپے بڑھنے جا رہی ہیں۔کیونکہ عالمی منڈی میں تیل مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ، یہ سارا کچھ بجٹ سے پہلے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد 700ارب سے لیکر 1000ہزار ارب تک کے نئے ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سرحدوں کی صورتحال خراب ہے ، مغربی سرحد پر خانہ جنگی دوبارہ شروع ہوچکی ہے۔

کیونکہ دوحا میں طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔اب دیکھیں دوبارہ مئی میں مذاکرات کیلئے پھر بیٹھیں گے پھر کیا ہوگا یہ خدا جانے، لیکن ابھی لڑائی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گا، پاکستان کے افغانستان سے دوچیزیں رہی ہیں، ایک یہ افغانستان کی زمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، جو کئی دہائیوں سے ہوتی آئی ہے۔

دوسرا یہ کہ افغانستان میں ایسی حکومت کو نہ بٹھایا جائے تو پاکستان کیخلاف استعمال ہو، کیونکہ افغانستان کی حکومتیں کئی دہائیوں سے پاکستان کیخلاف استعمال ہوتی رہی ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے اندر ان لوگوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں جو بات کی گئی تو میں شروع دن سے کہتا ہوں کہ یہ کھلاڑی نہیں بلکہ کھلنڈرا ہے ۔

کل جو وانا میں زبان استعمال کی گئی میں سمجھتا ہوں کہ پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ میں آج قوم کو بتا دوں کہ زندگی کا پتہ نہیں ہوتا ہے آج جو مجھے خوف معیشت کے حوالے سے دکھائی دے رہا ہے ،چار سو فیصد تک دوائیاں مہنگی ہوگئیں ،35فیصد ڈالر بڑھ گیا جو پاکستان کی 71سالہ تاریخ میں نہیں ہوا ، ابھی تو یہ شروعات ہے ابھی تو مہنگائی کا جن رمضان المبارک میں بوتل سے باہر نکلنے والا ہے ،آئی ایم ایف کے ساتھ جو کڑی شرائط پر عملدرآمد شروع کرنا ہے ،گیس ،بجلی 80,80فیصد مہنگی ہونے والی ہے ،غریب آدمی کے منہ میں روٹی نہیں ، ماں کی دوائی کے لئے پیسے نہیں ۔

اسی طرح معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بلاول کومہنگائی کا احساس تو ابوپھپھوکا لوٹا پیسا واپس کریں۔ بلاول بھٹو ٹھاٹھ باٹھ سے رہتے،چند چیزوں کے نرخ بتا دیں معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ نوازشریف کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا، ثابت ہوگیا میاں صاحب جیل سے نجات چاہتے ہیں۔
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر سے متعلق تازہ ترین معلومات