گھوٹکی ،گڑھی چاکر میں کنویں میں گرنیوالی بکری کو بچانے کیلئے کودنے والے چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:42

خانپور مہر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ضلع گھوٹکی کے علاقے گڑھی چاکر میں کنویں میں گرنے والی بکری کو بچانے کے لیے کودنے والے چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ضلع گھوٹکی کے علاقے گڑھی چاکر میں بکریوں کے ریوڑ میں سے ایک بکری کنویں میں گرگئی جسے بچانے کیلئے ایک کے پیچھے چار افراد کنویں کود گئے ،خالی کنویں میں زہریلی گیسوں کے اخراج کے باعث تمام افراد دم گھٹنے سے جانبر نہ ہوسکے۔جاں بحق ہونیوالوں میں جاوید ملک اور دو بھائی اعجاز اور جاوید شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2012 میں مورو میں بکری کو بچاتے ہوئے کنویں میں گر کر چار افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :