سری لنکا حملے، عوام مشتبہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دے ، پولیس

جمعرات 25 اپریل 2019 23:54

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) سری لنکا کی پولیس نے عوام سے دہشت گردانہ حملوں کے مشتبہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ سری لنکا کی پولیس مزید چھ افراد کی تلاش میں ہے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایسٹر سنڈے کے دن ہونے والے متعدد خودکش حملوں کے نتیجے میں تین سو انسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں میں ملوث ہونے کی شٴْبے میں ابھی تک چھہتر افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دریں اثنائ ان حملوں کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے سری لنکا کے ڈیفنس سیکریٹری مستعفی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :