کوئٹہ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کا ڈسٹرکٹ جیل سبی کا دورہ

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سبی نے جیل کے حوالے سے بریفنگ دی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے عدالت عالیہ بلوچستان سبی بینج کی عدالتی کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سبی کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سبی نے جیل کے حوالے سے چیف جسٹس صاحبہ کو بریفنگ دی ۔ جیل کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس صاحبہ نے قیدیوں سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی وکورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا بھی دورہ کیا اور جوڈیشل آفیسران سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ چیف جسٹس صاحبہ نے ججز کو قانون و انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فریقین کو بھر پور شنوائی کا موقع دے کر فیصلے کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے دورہ بار روم کے موقع پر وکلاسے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور ان کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اختتام پر وکلاکا شکریہ ادا کیا وکلابار کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا جس پر تمام وکلا صاحبان نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر جسٹس ہاشم خان کاکڑ ، جسٹس محمد اعجاز سواتی ، جسٹس عبداللہ بلوچ، رجسٹرار عدالت عالیہ روزی خان بڑیچ ، عبدالقیوم لہڑی سیشن جج انسپکشن ، سیشن جج سبی و دیگر جوڈیشل آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔