اسلام آباد کی ماڈل کورٹ نے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

ملزم شاہد کو سزائے موت ، پانچ لاکھ جرمانہ اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا،ملزم آفتاب اشتہاری قرار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) اسلام آباد کی ماڈل کورٹ نے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔مقدمہ کے مطابق 2013 میں 8 ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افراد قتل اور 2 کو زخمی کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اراضی تنازعہ پر تین بھائیوں شاہد محمود ، ناصر محمود اور آفتاب نے دیگر کے ہمراہ فائرنگ کی مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے سیشن جج چوہدری ممتاز نے کیس کا فیصلہ سنایا ملزمان پر چوکیدار محمد رفیق اور محمد یونس کا قتل ثابت ہو گیا تھا مقدمہ کے مطابق اسرار احمد اور غلام سفیر اس واقعہ میں زخمی ہوئے تھے تاہم محمد یونس کے ورثائ کے ساتھ ملزمان کی صلح ہو گئی جبکہ قتل مقدمہ میں محمد رفیق کے قتل پر محمد رفیق کے ورثا اور زخمی اسرار کی حد تک مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ میں ملزمان کو سزا سنائی ہے فیصلہ کے مطابق ملزم شاہد کو سزائے موت ، پانچ لاکھ جرمانہ اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ مقدمہ کے ایک ملزم آفتاب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے باقی تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے ۔