بھارتی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی برتری کا اعتراف کر لیا

پاکستان کی فضائی صلاحیت بھارت سے زیادہ ہے،بھارتی فضائیہ۔ صرف صلاحیت نہیں حوصلے اور عزم کی بھی ضرورت ہوتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات اپریل 21:54

بھارتی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی برتری کا اعتراف کر لیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019ء) بھارتی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی برتری کا اعتراف کر لیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی صلاحیت ہم سے زیادہ ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 1999میں کارگل جنگ کے بعد اپنی فضائی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ کی صلاحیت میں اضافہ اس لحاظ سے اضافہ نہیں کیا گیا۔

بھارتی فضائیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت کے پاس بھی پاکستان جتنی صلاحیت موجود ہوتی تو بھارت 26فروری کوپاکستان کا زیادہ نقصان کر سکتا تھا اور 27فروری کو پاکستان کے حملے کو روکا جا سکتا تھا۔ بھارتی فضائیہ کی اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کہ پاس صلاحیت ہوتی تو بھی وہ کیا کر سکتا تھا کیونکہ ان معاملات میں صلاحیت کے ساتھ ساتھ معاملہ حل کرنے کی صلاحیت اور عزم و ہمت بھی ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ 14فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں نے پے لوڈ کرنے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔

بھارت کا پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا تھا جس کے بعد بھارت نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں کوئی پاکستانی ہلاکنہیں ہوا۔اب بھارت نے اپنی ناکامی اور پاکستانی فضائیہ کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے۔