بھارتی جیل میں ایک اورپاکستانی ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا

جمعرات اپریل 22:10

بھارتی جیل میں ایک اورپاکستانی ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) بھارتی جیل میں ایک اورپاکستانی ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا۔تین سے چار روزبعد جسد خاکی وطن پہنچنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق الحافظ نامی لانچ میں مچھلی کے شکار کے لیے ابراہیم حیدری فش ہاربر سے روانہ ہونے و الے ماہی گیر محمد سہیل ولدعبدالرشیدکو 2اکتوبر 2016کو بھارتی فورسیز نے گرفتار کر لیا تھا۔

اور وہ تقریبا ڈھائی سال سے بھارتی جیل میں قید و بند کی صعبتیں برداشت کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق بھارتی جیل میں جاں بحق ہونے والا ماہی گیر محمدی کالونی کراچی کا رہنے والا تھا۔جس کی لاش تین سے چار روز میں واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق تاحال بھارتی جیلوں میں 108پاکستانی ماہی گیر قید و بند کی صعبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

جن کی رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے ایف سی ایس کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی قید میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی ماہی گیر کی فیملی کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔اور متعلقہ حکام سے رابطہ میں رہ کر لاش کو جلدازجلد وطن لانے کی کوشش کریں۔