اسلام آباد میں روزفلاور فیٹسیول کا رنگا رنگ اور خوشبودار مقابلہ ، سی بی آر کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے تین مختلف کیٹگریز میں اول پوزیشن حاصل کی

جمعرات 25 اپریل 2019 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) اسلام آباد میں روزفلاور فیٹسیول کا رنگا رنگ اور خوشبودار مقابلہ ہو ا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں خواتین وحضرات ،سرکاری ونیم سرکاری اداروں اور ہائوسنگ سکیموں نے بھرپور حصہ لیا۔فلاور شو میں حسب روایت سی بی آر کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے تین مختلف کیٹگریز میں اول جبکہ سی ڈبلیو او، ریڈیو پاکستان ،الشفا آئی ہاسپٹل نے بالترتیب دوسری اور خصوصی پوزیشن حاصل کیں ۔

فلاور شو کاا نعقاد پاکستان نیشنل روز سوسائٹی نے کیا اس موقع پر مراکش کے سفیر محمد کرمون مہمان خصوصی جبکہ سی بی آر سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ گیسٹ آف آنر تھے۔تقریب میں نیشنل روز سوسائٹی کے صدر افتخار اعوان ، میاں ظفر اقبال ،سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شکور، ایڈیٹر ڈاکٹر محمودہ ہا شمی ،اخلاق مسعود سندھو، سلیم خان ، ذاکر نقوی ، انجینئر محمد افضل ، عقیل ترین ، تصور کمال سمیت پھولوں اور خوشبو کے سینکڑوں دلدادہ موجود تھے مراکش کے سفیر محمد کرمون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی نمائش اور اس قدر خوبصورت پروگرام دیکھ کر میں پاکستان روز سوسائٹی کی کمیٹی کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

یہاںپر6 ہزار سے زائد مختلف پھول دیکھ کرمیں سرشارہوں ۔پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جو امت مسلمہ میں اہمیت رکھتا ہے ، میں تو سی بی آر سوسائٹی کی سا ئٹ دیکھ کر حیران ہوں کہ یہ پاکستان میں موجود ہے ۔صدر سی بی آر سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ پھول اللہ کی پیدا کردہ نعمتوں میں سے ایک خوبصورت نعمت ہے اگر ہم کو اللہ کی پیدا کردہ اصناف کو جانناہے تو پھول سونگھ کر اسکا اندازلگایاجا سکتا ہے یہ فضا اور زندگی کو معطر اور رہنے کے قابل بناتے ہیں ۔

ویسے بھی پھول محبت کی علامت ہیں ہم کسی سے اظہار محبت کرتے ہیں تو اسے پھول پیش کرتے ہیں ۔غم اور خوشی کے اظہار میں پھول ہی پیش پیش ہو تے ہیں ،سی بی آر سوسائٹی میں اس وقت 9 ہزار سے زائد پھولوں کے پودے ہیں جس کا کریڈٹ اخلاق مسعود سندھو کو جاتا ہے ۔قبل ازیں روز فیسٹیول میں سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی،سی ڈبلیو او ،ریڈیو پاکستان اپ کنٹری ہائوسنگ سوسائٹی ،اسلام آباد کلب ،گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین سیٹیلائیٹ ٹائون چھانگا نرسری ،کوہ نور ملز، الشفا آئی ہاسپٹل سمیت کئی اداروں نے حصہ لیا ، ان کے صدور اور نمائندگان کو پہلی دوسری ،تیسری اور خصوصی پوزیشنیں حاصل کرنے پر شیلڈ دی گئیں ۔

سی بی آر سوسائٹی کی طرف سے فلاور شو میں3 مختلف کٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی گئی جو سی بی آر کے بیوٹیفکیشن انچارج اخلاق مسعود سندھو کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمودہ ہاشمی،مسزشاہدہ ،مسز نائیلہ افتخار،مسز وقارالنسا ء جبکہ سی بی آ ر کے صدر الطاف احمد بٹ ،محمد خالد قریشی ،شبیر شیخ ،کرنل قمرالسلام ،خرم حسن شاہ ،مسز تقدیس قمر، مسز ندیم کو روز سوسائٹی کے ایوارڈ دیئے گئے۔