Live Updates

ْقوم ہمیں وقت دے انشا اللہ ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جائی گی‘ صدر مملکت عارف علوی

دنیا کو پتہ چل چکا ہے پاکستان کی حکومت ماضی کی حکومتوں کی طر ح کر پٹ نہیں ،ایماندارلیڈر شپ اقتدار میں آ چکی ہے گورنر چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور کام کیا جارہا ہے ‘ عشائیے سے خطاب عمران خان کی کر پشن کے خلاف جنگ جاری ہے ،جن لوگوں نے خزانہ لوٹاان سے لوٹے ہوئے مال کو واپس لیا جائیگا‘ گورنر چوہدری سرور وزیر اعظم کو گورنر اور وزیر اعلی پر مکمل اعتماد ہے ،دونوں کو تبدیل کر نے کا کوئی ارادہ ہے نہ وزیر اعظم کبھی اس بارے میں سوچا ہے ‘ نعیم الحق

جمعرات 25 اپریل 2019 22:40

ْقوم ہمیں وقت دے انشا اللہ ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جائی گی‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ،قوم ہمیں وقت دے انشا اللہ ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جائی گی،پاکستان بڑی تیزی کے ساتھ دنیا میں اپنا امیج بہتر کر رہا ہے اور دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ پاکستان کی حکومت ماضی کی حکومتوں کی طر ح کر پٹ نہیں بلکہ ایماندارلیڈر شپ اقتدار میں آ چکی ہے جو ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے شفاف احتساب کو بھی یقینی بنا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے تحر یک انصاف کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور دیگر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری ،صوبائی وزرا ء میاں محمودالرشید، صمصام بخاری،حافظ ممتاز احمد ،وزیر اعلی کے تر جمان شہباز گل،تحر یک انصاف کے مر کزی رکن ہمایوں اختر خان،پارلیمانی سیکرٹر ی بر ائے ریلوے فر خ حبیب، فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا دفاع آج مضبوط ہاتھوں میں ہے ،جب بھی بھارت نے دراندازی کی کوشش کی تو ہم نے انکو بھرپور جواب دیا اور پاکستان کو اللہ تعالی نے سر خرو کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور کام کیا جارہا ہے ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم تحر یک انصاف کا23واں یوم تاسیس منا رہے ہیں اور آج تحریک انصاف اقتدار میں ہے اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہیں تواس کا کر یڈٹ تحر یک انصاف کے کارکنوں کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کر پشن کے خلاف جو جنگ تحریک انصاف کے قیام کے وقت شروع کی وہ آج بھی جاری ہے اور جن لوگوں نے ملکی خزانہ لوٹاہے ان سے قوم کے لوٹے ہوئے مال کو واپس لیا جائیگا۔ وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتاہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کو گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے اور ان دونوں کو تبدیل کر نے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان نے کبھی اس کے بارے میں سوچا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ہمارے مخالفین منفی پروپگنڈہ کرتے ہیں مگر ایسے لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان تر ین بھی پارٹی کا اثاثہ ہیں لیکن وہ اپنی کچھ مصر وفیات کی وجہ سے اس تقریب میں شر یک نہیں ہوسکے لیکن ایک بات طے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف متحد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجوہ نظام میں کچھ ایسے قوانین ہیں جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں مگر تحر یک انصاف تمام رکاوٹوں کو ختم کریںگی اور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے 15 سے زائد سے پروگرام شروع کیے ہیں جن کی وجہ سے ملک میں عام آدمی کو صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر آئیں گی اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی جس انداز میں اسمبلی چلا رہے ہیں وزیر اعظم عمران خا ن بھی اس کی تعر یف کر چکے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات