Live Updates

ض* صوبائی وزیر اوقاف کی ایوان اقبال میں15ویں انٹرنیشنل شکا گو ایوارڈ میں شرکت

پنجاب کے صنعتی اداروں میں محنت کشوں کی فلاح و بہبودکیلئے ہنگامی اصلاحات لاکرریلیف دے رہے ہیں ٌ صوبائی کابینہ نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے صوبائی سطح پر قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے {سابقہ کرپٹ حکومت کی جانب سے محنت کشوں کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا گیا، پنجاب کے صنعتی اداروں کے مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سید سعید الحسن شاہ

جمعرات 25 اپریل 2019 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے گزشتہ ر وزایوان اقبال میں15ویں انٹرنیشنل شکا گو ایوارڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب کے صنعتی اداروں میں محنت کشوں کی فلاح و بہبودکیلئے ہنگامی اصلاحات لاکرریلیف دے رہے ہیں۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے صوبائی سطح پر قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ سابقہ کرپٹ حکومت کی جانب سے محنت کشوں کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا گیا- تحریک انصاف کی حکومت کی مزدوروں کو ان کی اصل پہچان دلوانا ہی اولین ترجیح ہی- انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صنعتی اداروں کے مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی لیبر پالیسی کے ذریعے مزدوروں کے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کے رجسٹرڈ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مزدوروں کے ورکرز ویلفئیر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ مزدوروں کو ان کے جائز اور بنیادی حقوق دلوانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے تاریخ ساز فیصلہ کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔صوبائی کابینہ نے غیرہنرمند مزدور کی تنخواہ 15ہزار سے بڑھا کر16ہزار 5سو روپے کر دی جبکہ ہنرمند لیبر کی اجرت میں بھی مزید 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے مزدوروں کے حقوق کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لئے تاریخی فیصلے کئے ہیں۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی منظوری کے بعد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اب وفاق سے مدد نہیں مانگنی پڑے گی۔آخرمیں صوبائی وزیر اوقاف نے تنظیم کے عہدیداران میں بہترین خدمات پر گولڈ میڈلز اور ایوارڈ تقسیم کئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات