Live Updates

وزیراعظم نے پشتون تحفظ موومنٹ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

عمران خان نے وزیرستان میں جلسوں کی تعداد بڑھا دی ہے، باقاعدگی سے وزیرستان کے دورے کرکے پشتون تحفظ موومنٹ کو کاونٹر کیا جا رہا ہے: روف کلاسرا

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اپریل 2019 22:43

وزیراعظم نے پشتون تحفظ موومنٹ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2019ء) وزیراعظم نے پشتون تحفظ موومنٹ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی، روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیرستان میں جلسوں کی تعداد بڑھا دی ہے، باقاعدگی سے وزیرستان کے دورے کرکے پشتون تحفظ موومنٹ کو کاونٹر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کچھ عرصے کے دوران باقاعدگی سے وزیرستان کے دورے کیے ہیں، اور وہاں جلسوں کا انعقاد بھی کیا ہے۔

روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے وزیرستان کے باقاعدگی سے دوروں اور جلسوں کے انعقاد کی ایک وجہ ہے۔ روف کلاسرا کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان باقاعدگی سے وزیرستان کے دورے کرکے اور وہاں جلسے کرکے خود کو وہاں کی عوام سے جوڑ رہے ہیں۔ یوں وزیراعظم عمران خان پشتون تحفظ موومنٹ کو کاونٹر کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات