دبئی میں دنیا کی منفرد ترین وزارتِ قائم کر دی گئی،4وزراء مل کر وزارتِ امکانات کو سنبھالیں گے

وزارت سرکاری اور غیرسرکاری کاموں کو غیر معمولی طریقے سے انجام دے گی، شیخ محمد بن راشد

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 25 اپریل 2019 23:03

دبئی میں دنیا کی منفرد ترین وزارتِ قائم کر دی گئی،4وزراء مل کر وزارتِ ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے وزارتِ امکانات کے لیے چار وزراء متعین کر دیے ہیں۔شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ اس منفرد اور غیرمعمولی وزارت امکانات کو چار وزراء چلائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وزارت امکانات کاکام سرکاری کاموں کوغیرمعمولی طریقہ کارسے پوراکرنا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت امکانات مختلف منصوبوں پر کام کریگی اوردبئی کے بچوں کی ذہانت اور صلاحیت کی تلاش کے لیے خصوصی نظام وضع کرے گی اور ایک ای پورٹل بنایا جائے گا تا کہ دبئی کے ذہین بچوں کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔ شیخ محمد بن راشد نے بتایا کہ اس وزارت کا مقصد پبلک سیکٹر اور اداروں کی کارکردگی کو تیز تر کرنا اور سرکاری خریداریوں کی مدت تکمیل کو60 دن سے کم کر کے 6 منٹ تک مختصرکرنا ہے۔

یہ وزارت حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی اشیا کے طریقہ خرید کو جدید بنائے گی اور اشیا جلد خریدی جا سکیں گی۔ اس وزارت کے ذریعے سے قومی معاملات کے حوالے سے کام کرتے ہوئے مستقبل میں ملک کو بہتر نظامِ حکومت بنانے میں مدد دے گی۔ شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ ناممکنات کا لفظ ہماری لغت میں نہیں ہے اور نہ ہی کبھی یہ لفظ حال اورمستقبل میں ہماری لغت کا حصہ بنے گا۔ 

متعلقہ عنوان :