پورا شریف خاندان ملک سے باہر، ڈیل طے پاگئی

نواز شریف اور ان کے بچے لندن چلے جائیں گے، شہباز شریف بھی لندن میں ہی رہیں گے، تاہم وہ پاکستان آتے جاتے رہیں گے: نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اپریل 2019 23:33

پورا شریف خاندان ملک سے باہر، ڈیل طے پاگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) پورا شریف خاندان ملک سے باہر، ڈیل طے پاگئی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور ان کے بچے لندن چلے جائیں گے، شہباز شریف بھی لندن میں ہی رہیں گے، تاہم وہ پاکستان آتے جاتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شریف خاندان اپنی آزادی اور کیسز کے خاتمے کیلئے ڈیل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیل کے تحت شریف خاندان کے جن جن افراد کیخلاف کیسز چل رہے ہیں، ان سب کو ریلیف مل جائے گا۔ ڈیل کے تحت شریف خاندان بیرون ملک چلا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کے بچے لندن چلے جائیں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی لندن میں ہی رہیں گے، تاہم وہ پاکستان آتے جاتے رہیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیل کے معاملات طے پاجانے کے باعث ہی ن لیگ خاص کر شریف خاندان حکومت کیخلاف کھل کر تنقید کرنے سے گریزاں ہے۔