دارالحکومت اسلام آباد میں تیز طوفان اور بارش کے باعث سڑکوں پر چلتی ٹریفک عارضی طور پر رک گئی،اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی مختلف جگہوں پر امدادی سرگرمیاں

جمعرات 25 اپریل 2019 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) دارالحکومت اسلام آباد میں تیز طوفان اور بارش کے باعث سڑکوں پر چلتی ٹریفک عارضی طور پر رک گئی۔ لوگ طوفان کے شور سے خوف میں کلمہ اور درود شریف کا ورد کرنے لگے۔ طوفان کی شدت اتنی تیز تھی کہ درجنوں درخت جڑوں سمیت زمین سے اکھڑ گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے طوفان کی وجہ سے اسلام آباد پولیس کی فوری امدادی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ضلع بھ رمیں پولیس جوانوں کی امدادی ٹیمیں متحرک کر دیں۔ درخت گرنے کی وجہ سے روڈ بلاکیج اور دیگر نقصانات کی جگہ پہنچ کر فوری امداد کی ہدایت کی۔ اسلام آباد پولیس کے جوان ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر امدادی کاموں میں مصروف ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :