Live Updates

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا

185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز الہیٰ، نعیم الحق، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ نے بھی شرکت نہ کی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 26 اپریل 2019 00:06

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے راکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے اعزاز میں اعشائیے کا انتظام کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کو مدوعو کیا گیا تھا۔ اعشائیے میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا تھا البتہ 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی نے تقریب میں شرکت کی ۔

پرویز الہیٰ، نعیم الحق، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ بھی اعشائیے میں شریک نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہیں کیا گیا تھا تاہم نعیم الحق نے کہا ہے کہ جہانگیرترین مصروفیت کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔ سپیکر قومی اسمبلی پرویز الہیٰ کو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے فون کر کے تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی البتہ وہ تقریب میں شریک نہ ہوئے۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے تقریب میں شرکت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف مین گروہ بندی کے حوالے سے پہلے ہی خبریں گردش میں ہیں جس کے بعد اب بدھ کے روز گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب دیے جانے والے اعشائیے میں کئی اہم رہنما شریک نہ ہوئے جس کے بعد دوبارہ پارٹی اور اتحادہ پارٹی کے اراکین کے درمیان گروہ بندیوں کی خبریں آ رہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات