Live Updates

جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا

میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اپریل 2019 00:30

جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2019ء) جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں موجود گروپنگ کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پہلی مرتبہ اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ایک تقریب کے دوران ایک صحافی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے سوال کیا کہ وہ تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے گروپس میں سے کس گروپ کا حصہ ہیں؟ اس پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واضح الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی اندرونی گروپنگ کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وہ صرف اور صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں جہانگیر ترین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ کچھ دنوں میں ایک دوسرے کیخلاف کھل کر سامنے آئے ہیں۔ دونوں رہنماوں کے درمیان تنقیدی بیانات کا تبدلہ ہوا، جس کے بعد وزیراعظم کو مداخلت کرنا پڑی۔ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی جہانگیر ترین کے گروپ کا حصہ ہیں، اور انہیں جہانگیر ترین کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ تاہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے کسی گروپ کا حصہ نہیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات