Live Updates

عمران خان شرم کرو تم اپنا کرداردیکھو ،مجھ پر انگلی مت اٹھاﺅ

قوم تم سے مایوس ہو چکی ہے، تم اور تمہاری تبدیلی ناکام ہو چکی ہے،مولانا فضل الرحمان کی تنقید

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 26 اپریل 2019 06:24

عمران خان شرم کرو تم اپنا کرداردیکھو ،مجھ پر انگلی مت اٹھاﺅ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء)   ایک طرف وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جلسوںکا نظام پھر سے چالو کیا ہوا ہے اور دوسری طرف مولانا فضل الرحمان بھی جلسوں پر جلسے کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان ہر جلسے میں کبھی ن لیگ تو کبھی پیپلز پارٹی کبھی جماعت اسلامی توکبھی مولانا فضل الرحمان کسی نہ کسی کو رگیدتے نظر آتے ہیں۔جبکہ مولانا صاحب حکومت کی ہی دھنائی کرتے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ڈیزل کا ایک پرمٹ چاہیے اور بس۔ان کی مثال اس بارہویں کھلاڑی کی ہے جس کی باری کبھی نہیں آتی اور وہ ہمیشہ میدان سے باہر رہتا ہے۔اسی بیان کو سامنے رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بھی ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان پر خوب تنقید کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تم شرم کرو مجھ پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے کردار کو دیکھو۔تمہارے کارنامے پاکستان سے لے کر امریکہ اور برطانیہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔مجھ پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لو۔اگر آپ کو خود پر اتنا ہی گھمنڈ ہے تو آﺅ عوام کے سامنے آپکااور میرے کردار کا موازنہ کرتے ہیں۔میں عوام کے سامنے اپنا کردار رکھوں گا تم اپنا رکھنا۔

میں عوام کے سامنے اپنے باپ کا کردار رکھوں گا تم اپنے باپ کا رکھنا۔میں اپنے دادا کا کردار سامنے لاﺅں گا تم اپنے داد کا کردار بے نقاب کرنا۔پھر پتا چلے گا کہ آپ کیا ہو اور میں کیا ہوں۔مولانا نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مثال اس مرغی جیسی ہے جو گندگی اور غلاظت میں چونچ مارتی ہے اور پھر اسی چونچ کو اونچا کر کے سب کو دکھاتی ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ تم ناکام ہو چکے ہو اور تمہاری تبدیلی بھی ناکام ہو چکی ہے کیونکہ عوام تم سے مایوس ہو چکے ہیں اور مہنگائی نے ان کا جینا دو بھر کر دیا ہے،ایسی تبدیلی کی عوام کو ضرورت نہیں تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات