Live Updates

آپ نے قوم پر جو احسان چڑھا رکھا ہے اس سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا

لندن میں کسی نے آپ کو گورنر نہیں لگانا تھا،سینئر صحافی کی چوہدری سرور پر تنقید

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 26 اپریل 2019 07:27

آپ نے قوم پر جو احسان چڑھا رکھا ہے اس سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء)   تبدیلی سرکار میں کچھ وزرا کی تبدیلیوں کے بعد مزید تبدیلیوں کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے جس میں گورنر صاحب اور وزیراعلیٰ کی کرسی پہلے نمبرپر شمار کی جا رہی ہے۔مگر اس حوالے سے حکومتی وزرااور اہم سیاسی شخصیات بالکل بھی متفق نظر نہیں آتے۔خاص طور پر گورنر اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی سبھی خبروں کی تردید کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے گورنر صاحب کہتے ہیں کہ میں یہاں آلے چھولے بیچنے نہیں آیا تو وہ بتا دیں کہ کیا بیچنے آئے ہیں انہوں نے گورنر چوہدری محمد سرور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم پر اپنا حسان عظیم چڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں لندن کی لگژری لائف چھوڑ کر پاکستانی قوم کی خدمت کرنے کے لیے آیا ہوں تو ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ انہوں نے قوم کی کیا خدمت کی۔

(جاری ہے)

اگر وہ لندن میں رہتے تو کون سا انہیں کوئی گورنر بنا دیا جانا تھا یا وہاں ان کو جو آسائشات ملنا تھیں وہ بھی ہمیں پتا ہے۔یہاں پاکستان میں وہ اپنا چورن بیچتے ہیں کہ لندن جیسے ملک کی شہریت یہاں کے عوام کی خاطر چھوڑ کر آئے ہیں۔جبکہ عوام کے لیے کچھ نہیں کر رہے بلکہ خود بڑے عہدے کی وجہ سے ملنے والی آسائشات کامزا لے رہے ہیں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب گلاسگو سے نواز شریف کے لیے کھانے پینے کی مزے مزے کی اشیا لے کر آتے تھے بس یہی بات میاں صاحب کو پسند آ گئی اور انہوں نے سرور صاحب کو گورنر بنا دیااور اب پی ٹی آئی نے بھی گورنر بنا رکھاہے۔

مگر ایسی باتیں کرنا کہ سارا کچھ جہانگیر ترین صاحب کریں گے اور ہم یہاں آلو چھولے نہیں بیچنے آئے تو یہ ان کو زیب نہیں دیتا۔عوام کے لیے کچھ کیا نہیں جا رہا ان کا برا حال ہے اور یہ لوگ اپنے نعروں اور کھوکھلے وعدوں سے باہر ہی نہیں ا ٓرہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات