Live Updates

دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عمران خان کا خطاب

پاکستان اور چین کے درمیان بہت سے شعبوںمیں تعاون جاری ہے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 26 اپریل 2019 08:22

دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عمران خان کا خطاب
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء) چین میں جاری دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہت سے پراجیکٹس میں تعاون کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور اس بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بنیادی حیثیت گوادر کو حاصل ہے جہاں دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ اور ملک کا سب سے بڑا ایئر پورٹ بھی بنے گا۔

گوادر ماضی میں ایک چھوٹا سا گاﺅں تھا مگر اب وہ معاشی حب بننے جا رہا ہے۔پاکستان اور چین سی پیک کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام خوشحال ہو گی۔انہوںنے چین کے صدر کا پاکستان کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط اور بے لوث تعاون پر آپ کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سی پیک روڈ بڑے پیمانے پر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور یہی روڈ چین کو یورپ اور امریکہ کے علاوہ مختلف ممالک تک رسائی آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بہت سارے پراجیکٹس میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ دنیا میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر درخت لگائے جا رہے ہیں۔اس مقصد کے لیے دس ارب درخت لگائے جا رہے ہیں۔عمران خان کاکہنا تھا کہ یہ فورم باہمی رابطوں اورتعلقات کی مضبوطی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں ترقی کے لیے یہ روڈ اہم کردار ادا کرے گا۔یاد رہے کی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی یہ دوسری میٹنگ تھی جو کہ چین میں منعقد کی گئی۔اس میٹنگ میں37ممالک کے سربراہان نے شرکت کی جب کہ ڈیڑ ھ سو کے قریب ممالک سے نمائندگان شامل ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران کان سے قبل تقریب سے چین اور روس کے صدر خطاب کر چکے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات