ایران ساتھ نہ دیتا تو داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی نہ ملتی، عراقی رہنما

جمعہ 26 اپریل 2019 09:45

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) عراق کی البدر آرگنائزیشن کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ اگر ایران ساتھ نہ دیتا تو عراقی عوام داعش کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔

(جاری ہے)

بغداد میں داعشی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی قدردانی کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہادی العامری نے کہا کہ ایران کے تعاون سے عراقی عوام نے دہشت گرد گروہ داعش پر کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر عراق میں امریکی فوجیوں اور فوجی اڈوں کی موجودگی کو اپنے ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :