روہنگیا مسلمانوں کے لئے ترکی میں تربیتی پروگرام کا آغاز

جمعہ 26 اپریل 2019 10:10

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سمندر پار ترکوں کی فلاح و بہبود کے ادارے اور ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کے زیر اہتمام روہنگیا مسلمانوںکے لئی15 روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز انقرہ میں ہوا۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے ادارے کے سربراہ عبداللہ ایرین نے کہا کہ میانمار میں 50 ملین کی آبادی میں 10 لاکھ مسلمان بستے ہیں جنہیں وہاں کی شہریت اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس مسئلے پر عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ان مسلمانوں کی بڑی تعداد ،بنگلہ دیش،سعودی عرب اور سوڈان میں مقیم ہے جن میں سے بعض کو ہم اپنے ادارے میں اس وقت تربیتی پروگرام فراہم کرنے جا رہے ہیں۔