شام میں تنائو میں کمی کے لئے ترکی اور روس فریقین پر دبائو ڈالیں،اقوام متحدہ

جمعہ 26 اپریل 2019 10:10

ْ اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی معاون برائے انسانی امور اٴْرسلا مٴْلر نے کہا ہے کہ شام میں تنائو میں کمی کے لئے ضامن ملک ترکی اور روس فریقین پر دبائو ڈالیں۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٴْرسلا مٴْلر نے شام کے شہر ادلب سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مہاجرین کے ترکی کی سرحد سے قریبی علاقے میں پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے ضامن ممالک ترکی اور روس سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لئے فریقین پر دباو ڈالیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام میں انسانی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مٴْلر نے کہا ہے کہ ہول کیمپ اور رکبان کیمپ کی صورتحال تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ادلب میں ماہِ فروری سے جھڑپوں میں اضافے کے نتیجے میں علاقے سے ایک لاکھ 20 ہزار مہاجرین ترکی کی سرحد سے قریبی علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :