Live Updates

رمضان المبارک میں صرف 6 گھنٹے ڈیوٹی

رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 10:32

رمضان المبارک میں صرف 6 گھنٹے ڈیوٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -26 اپریل2019ء) رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے سمری رمضان المبارک میں وفاقی سیکرٹری سیکرٹریٹ اور دارالحکومت کے دفتروں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے لیے بھجوائی گئی۔سمری میں وزیراعظم عمران خان کو پیر سے جمعرات کے دوران صبح 9 بجے سے 3 بجے تک جب کہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے ایک بجے تک دفتری اوقات مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقار کار کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دے گی۔جب کہ دوسری جانب رمضان المبارک میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی اور کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکومت نے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم رکھنے اور صنعت کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بیک اپ پلان تیار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیک اپ پلان کے حوالے سے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ اس مرتبہلوڈشیڈنگ کم از کم ہونی چاہئیے۔خیال رہے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند 5 مئی (29 شعبان) کو نظر نہ آنے کے قومی امکانات ہیں۔جب کہ سعودی اور اس کے ہمسایہ ممالک میں 5 مئی کو یہی چاند کی رویت ہو گی۔

تاہمپاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہو گا۔ سابق ڈائریکٹر اور معروف سائنسدان پروفیسرڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 5 مئی 2019 کو پاکستان کے وقت کے مطابق علی الصباح 3 بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔ اور روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے اور 18 منٹ ہو گی۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق غورب آفتاب کےو قت اس کی افق سے بلندی صرف 7ڈگری ہو گی اور ان حالات میں ہلال کا نظر آنا نا ممکن ہے۔ اسی سبب 5 مئی کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر رمضان کا ہلال نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔چنانی پاکستان میں رمضان کا چاند 30 شعبان 6 مئی کو نظر آ سکے گا اور پہلا روزہ 7 مئی کو ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات