دُبئی: فٹ بال پر بحث کے دوران قتل کی دھمکیاں دینے والا پکڑا گیا

اماراتی نوجوان نے اپنے ہم وطن کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ اپریل 10:40

دُبئی: فٹ بال پر بحث کے دوران قتل کی دھمکیاں دینے والا پکڑا گیا
دُبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اپریل 2019ٰء ) پولیس نے ایک اماراتی نوجوان کو سوشل میڈیا پر اپنی ہم وطن نوجوان کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا جس کی مُدعی نے الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ مُدعی نے بتایا کہ وہ سنیپ چیٹ پر ایک نوجوان کے ساتھ فٹ بال پر بات چیت کر رہا تھا اچانک اُن کی گفتگو میں تلخی آ گئی جس پر ملزم نے اُسے قتل کرنے کی دھمکی دی۔

دونوں کے درمیان چند روز قبل ختم ہونے والے یو اے ای فٹ بال ٹورنامنٹ کے بارے میں بات چیت ہور ہی تھی۔ جس دوران ملزم نے مُدعی کو اچانک گالیاں دینی شروع کر دیں اور ساتھ میں قتل کی دھمکی بھی دی۔ مُدعی کے مطابق ملزم نے اُسے میسج میں لکھا ”جب میری تم سے ملاقات ہو گی تو تمہیں قتل کر دوں گا۔

(جاری ہے)

“ ملزم نے مُدعی کے والدین کے بارے میں بھی نازیبا کلمات کہے۔

حالانکہ ملزم کے فٹ بال میچ پر گفتگو کے دوران اس قدر طیش میں آنے کی کوئی معقول وجہ نہیں تھی، اس کا یہ طرزِ عمل بہت جاہلانہ اور حیران کُن تھا۔ اس موقع پر ملزم کی جانب سے عدالت کو دونوں کے درمیان گفتگو کی ایک کاپی بھی فراہم کی گئی۔ جسے استغاثہ کی جانب سے اہم گواہی قرار دیا گیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 15 مئی 2019ءکو سُنایا جائے گا، جس میں ملزم کو اخلاق باختہ گفتگو پر سزا سُنائے جانے کا امکان ہے۔