محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کر دی

ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 11:00

محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -26 اپریل2019ء) محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کر دی۔ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  رمضان کا چاند 5 مئی 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا۔چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب 7 بج کر 4 منٹ پر ہو گا۔غروب آفتاب 7.33 منٹ تک آسمان پر ہو گا۔چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہو گی۔اس سے قبل معروف سائنسدان پروفیسرڈاکٹر شاہد قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند 5 مئی (29 شعبان) کو نظر نہ آنے کے قومی امکانات ہیں۔جب کہ سعودی اور اس کے ہمسایہ ممالک میں 5 مئی کو یہی چاند کی رویت ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ رمضان المبارککے چاند کی پیدائش 5 مئی 2019 کو پاکستان کے وقت کے مطابق علی الصباح 3 بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔ اور روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے اور 18 منٹ ہو گی۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق غورب آفتاب کےو قت اس کی افق سے بلندی صرف 7ڈگری ہو گی اور ان حالات میں ہلال کا نظر آنا نا ممکن ہے۔ اسی سبب 5 مئی کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر رمضان کا ہلال نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چنانی پاکستان میں رمضان کا چاند 30 شعبان 6 مئی کو نظر آ سکے گا اور پہلا روزہ 7 مئی کو ہو گا۔جب کہ دوسری جانب رمضان المبارک میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی اور کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکومت نے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم رکھنے اور صنعت کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بیک اپ پلان تیار کر لیا ہے۔