سری لنکا میں مزید دہشتگرد حملے ہو سکتے ہیں،آسڑیلیا کا اپنے شہریوں کو انتباہ

جمعہ 26 اپریل 2019 11:35

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) آسڑیلیا نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں مزید دہشتگرد حملے ہو سکتے ہیں۔ آسڑیلوی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری انتباہ میں آسڑیلوی شہریوں کو سری لنکا کا سفر اختیار کرنے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد سری لنکا میںمزید حملے کر سکتے ہیں جن میں بین نشانہ وہ سیاحتی مقامات ہو سکتے ہیں جہاں زیادہ تر غیر ملکی جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

آسڑیلیا سے قبل برطانیہ، ہالینڈ اور امریکا اپنے شہریوں کو یوں کو سری لنکا کا سفر اختیار کرنے سے گریز کا کہہ چکے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشتگرد گروپ سری لنکا میں مبینہ دہشتگرد حملوں کی مسلسل منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ان کا ہدف سیاحتی مقامات،عبادت گاہیں اور ائیر پورٹس ہو سکتے ہیں۔