تنظیم اساتذہ پاکستان کا استاد کو عزت دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار

جمعہ 26 اپریل 2019 11:54

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) تنظیم اساتذہ پاکستان کے ضلعی صدر عامر عتیق صدیقی نے استاد کو عزت دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد معاشرہ کا سب سے زیادہ قابل احترام طبقہ ہے، اسے عزت دیئے بغیر معاشرہ کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا۔

(جاری ہے)

سرکاری سکولوں کی داخلہ مہم میں اعلی کاکردگی کرنے پر اساتذہ کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب میں مشیر تعلیم ضیاء الله بنگش کے استاد کو عزت دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر عتیق صدیقی نے کہا کہ یہ بات بہت خوش آئند ہے، اس سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

انہوں نے ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اسلامیات کی کتابوں سے ختم نبوت کے پیرا گراف ختم یا تبدیل کرنے کے حوالہ سے کہا کہ اس حوالہ سے تنظیم اساتذہ پاکستان نے بہت مضبوط اور موثر آواز بلند کی تھی، اب حکومت نے اس کا نوٹس بھی لے لیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مزید غلطیوں کی نشاندہی بھی کی جائے۔