اسلام آباد، تعلیمی اداروں کے ہڑتالی ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2019 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد میں ہڑتال کرنے والے سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈرائیورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈارئیورز تنخواہ نہ ملنے کیخلاف چار روز سے ہڑتال پر ہیں اور70 سے زائد بسیں رکی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ہا ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کرنے والے ڈرائیورز کے مطابق ایک سال سے تنخواہیں نہیں ملیں۔قائم مقام ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے بتایا کہ فروری 2018میں ہائیرنگ کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے، لوگ کیسے کام کر رہے ہیں ہڑتالی ڈارئیورز تعیناتی کے ادارے سے تنخواہوں کا ریکارڈ منگوائیں، ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہماری طرف سے یہ لوگ فارغ ہیں لیکن اگر اداروں کے سربراہان انہیں رکھنا چاہتے ہیں تو رکھیں۔

متعلقہ عنوان :