چین کا فرانسیسی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں روکنے کا دعویٰ

فرانسیسی نیوی کا بحری جہاز چین کی اجازت کے بغیر علاقائی پانی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا

جمعہ 26 اپریل 2019 12:42

چین کا فرانسیسی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں روکنے کا دعویٰ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) چین کی نیول فورس نے اپریل کے اوائل میں آبنائے تائیو میں داخلے کی کوشش کے دوران فرانس کے ایک بحری جہاز کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی نیوی کا جہاز آبنائے تائیوان میں داًخل ہونے کی کوشش کے دوران روک لیا گیا تھا۔

اس کے بعد بیجنگ کی جانب سے پیرس سے اس واقعے پرباضابطہ احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ فرانسیسی نیوی کا بحری جہاز چین کی اجازت کے بغیر علاقائی پانی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ فرانسیسی جہاز کی آبنائے تائیوان میں داخلے کی کوشش کیدوران مروجہ قانون کے تحت ایک جہاز اسے روکنیلیے بھیجا گیا۔ فرانسیسی جہاز کو واپس جانے کے احکامات دیے گئے جس کے بعد وہ واپس ہوگیا۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے آبنائے تائیوان کی طرف آنے والے فرانسیسی جہاز کی شناخت نہیں بتائی۔ دوسری جانب چین کی طرف سے چینی دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :