محکمہ تعمیرات عامہ تیار رہے جون سے قبل ان پر اضافی بوجھ پڑنے والا ہے‘وزیر مواصلات

محکمہ کے انجینئرز کو پنجاب کے برابر بنیادی تنخواہ کا ایک اعشاریہ پانچ فیصد الاونس دینے کا اعلان کرتا ہوں‘چوہدری عزیز

جمعہ 26 اپریل 2019 12:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری عزیز نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ تیار رہے جون سے قبل ان پر اضافی بوجھ پڑنے والا ہے محکمہ کے آفیسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے کتابچے کی پالیسی بنائی جائے گی جس میں محکمہ تعمیرات عامہ کے افیسران کی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں کارکردگی درج کریں گے محکمہ کے انجینئرز کو پنجاب کے برابر بنیادی تنخواہ کا ایک اعشاریہ پانچ فیصد الاونس دینے کا اعلان کرتا ہوںشدید موسمی حالات اور پہاڑی علاقوں میں فرائض سر انجام دینے والے انجینئرز کو حق ضرور ملے گا کئی سالوں سے محکمہ کیلئے انتہائی کم تنخواہ میں نا مساعد حالات میں باوجود کام کرنے والے قلی ابھی تک عارضی ہیں ان کی مستقلی کیلئے میں نے جنگ لڑی ہے محکمہ میں کئی سال خدمات سر انجام دے کر ریٹائر ہونیوالے ملک اسرار ، راجہ جلیل اور شفیق عباسی کی خدمات کو سراہتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعمیر ات عامہ شاہرات کے زیر اہتمام چیف انجینئر راجہ محمد شریف خان کی میزبانی میں محکمہ کے ریٹائر ہونیوالے افیسران ملک اسرار ، راجہ جلیل ، شفیق عباسی کی اعزاز میں منعقدہ الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ غلام بشیر مغل بھی موجود تھے تقریب سے راجہ جلیل ، نجم الحسن گیلانی ، راجہ مجیب ،عبدالرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ریٹائرڈافیسران کو وزیر تعمیرات چوہدری عزیز ، سیکرٹری غلام بشیر مغل نے تحائف اور شیلڈز دیں وزیر حکومت چوہدری عزیز نے کہا کہ محکمہ کے ریٹائر ہونیوالے افیسران کو حکومت کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں محکمہ تعمیرات کے افیسران کیلئے کتابچے کی ایک پالیسی بنائی جائے گی جس میں محکمہ کے افیسران کی دوران سروس کارکردگی تحریر کی جائے گی جس آفیسر نے جس منصوبے پر کام کیا ہے اس میں ان کی تمام کارکردگی نوٹ کی جائے گی اور ریٹائرمنٹ پر یہ کتابچہ انہیں دیا جائے گا محکمہ تعمیرات عامہ واحد محکمہ ہے جہاں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ کی نشانیاں نظر آتی ہیں راستے سے کانٹا ہٹانا ثواب کا کام ہے اور راستہ تعمیر کرنا صدقہ جاریہ ہے محکمہ کے افیسران و اہلکاران صدقہ جاریہ کی نیت سے کام کریں انہوں نے کہا کہ رواں سال محکمہ تعمیرات عامہ نے شدید موسمی حالات کے باوجود اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس کارکردگی کو مزید بہتر کریں گے محکمہ تعمیرات شاہرات کی کارکردگی کی تعریف پلاننگ ڈویثرن پاکستان ، پی این ڈی ، اکاونٹنٹ جنرل نے بھی کی ہے جون آرہا ہے تعمیر ات عامہ کے افیسران اضافی بوجھ اٹھانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ایک اعشاریہ پانچ فیصدالاونس مل سکتا ہے تو اس سے مشکل حالات میں آزادکشمیر میں انجینئرز کام کر رہے ہیں حکومت آزادکشمیر محکمہ کے انجینئرز کو یہ الاونس دینے کیلئے اقدامات کرے گی-

متعلقہ عنوان :