نیب قانون میں بہتری کیلئے حکومت کام کرنا چاہتی ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے‘ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2019 12:57

نیب قانون میں بہتری کیلئے حکومت کام کرنا چاہتی ہے تو اس کا خیر مقدم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نیب قانون میں بہتری کے لئے اگر حکومت کام کرنا چاہتی ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے‘ آج کی اپوزیشن کل کی حکومت ہے ہم سب کو مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو کام ملک و عوام کی بہتری کے لئے صحیح ہیں اس کو صحیح کہنا چاہیے، بدقسمتی سے ملک میں جمہوری نظام مضبوط نہیں ہورہا ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی کے منصوبہ جات میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے آج کی اپوزیشن کل کی حکومت اور آج کی حکومت کل کی اپوزیشن ہے لہٰذا میں سب کو ملکی ترقی کے لئے مل بیٹھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نیب کے قوانین کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ حکومت کو اس حوالے سے کام کرنا چاہیے۔