حکومت نے بلوچستان میں کچلاک بائی پاس این 50 کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، وفاقی وزیر مواصلات

جمعہ 26 اپریل 2019 12:57

حکومت نے بلوچستان میں کچلاک بائی پاس این 50 کی تعمیر کی منظوری دے دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ حکومت نے بلوچستان میں کچلاک بائی پاس این 50 کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ مسلم باغ بوائز کالج کے نزدیک پل کا ٹینڈر ہو چکا ہے، کام جلد شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بتایا کہ کچلاک بائی پاس کچلاک ۔ ژوب روڈ کو دو رویہ بنانے کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ یہ سڑک 305 کلو میٹر طویل ہے اور یہ سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ کوئٹہ اور ژوب سے آنے والی ٹریفک کی سہولت کے لئے این 50 اور این 25 پر انٹرچینج بھی تعمیر کئے جائیں گے۔