اسوقت کراچی میں بننے والی تقریباً ہر تیسری ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہوں ‘فرزانہ تھیم

عروج کے دور سے گزر رہی ہوں ، مسلسل 20سالوں کی محنت کے بعد اسکا پھل کامیابی کی صورت میں ملا ہے

جمعہ 26 اپریل 2019 13:13

اسوقت کراچی میں بننے والی تقریباً ہر تیسری ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ اس وقت میں اپنے فنی کریئر میں عروج کے دور سے گزر رہی ہوں ، مسلسل 20سالوں کی محنت کے بعد مجھے اسکا پھل بھی کامیابی کی صورت میں ملا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کراچی میں بننے والی تقریباً ہر تیسری ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہوں اور اس میں خالصتاً میری محنت اور خدا کی عنایت شامل ہے ۔

(جاری ہے)

میں اب تک لاتعداد ڈرامہ سیریل میں کام کرچکی ہوں مگر فن میں ابھی بھی کچھ کرنے کی پیاس باقی ہے ۔ فرزانہ تھیم نے کہا کہ عنقریب میری دو ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی چینلز پر آن ایئر ہونے والی ہیں اور دونوں میں اپنے کریئر کے منفرد کردار ادا کررہی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا مگر صرف یہی کہوں گی کہ جو لوگ اس کے حقدار ہیں انہیں ضرور یہ تمغہ ملنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :