لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ کی آئی جی پنجاب عارف نواز سے ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2019 13:19

لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ کی آئی جی پنجاب عارف نواز سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) عنقریب نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہونے والی ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا اجالا پارٹ ٹو ‘‘ میں ڈائریکٹ حولدار کا کردار ادا کرنے والے لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے پولیس ٹریننگ سنٹر میں سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے دیگر سماجی شخصیات کے ہمراہ آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اور پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے بہت جلد کرائم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس حوالے سے شہریوں کو پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے ۔ انہوں نے عرفان کھوسٹ کی اداکاری کی تعریف بھی کی۔