وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کے تقرر کیخلاف ترمیمی درخواست دائر

جمعہ 26 اپریل 2019 13:26

وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کے تقرر کیخلاف ترمیمی درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کے تقرر کیخلاف ترمیمی درخواست دائر کر دی گئی ۔ ترمیمی درخواست میں وفاقی کابینہ کے پانچ مشیروں کو فریق بنایا گیا ہے۔آئینی درخواست غلام یاسین بھٹی نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دی تھی۔درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کے تقرر پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ ایساشخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو۔آئین کی رو سے صرف عوام کا منتخب کردہ نمائندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے۔