سراج الحق نے شوری سے مشاورت کے بعد امیر العظیم کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا

لیاقت بلوچ ،پروفیسر ابراہیم ،راشدنسیم ،اسداللہ بھٹو ،ڈاکٹر فرید پراچہ ،میاں اسلم ،معراج الہدی ،عبد الغفار عزیز نائب امرا ہونگے

جمعہ 26 اپریل 2019 13:26

سراج الحق نے شوری سے مشاورت کے بعد امیر العظیم کو سیکرٹری جنرل مقرر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے شوری سے مشاورت کے بعد امیر العظیم کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق لیاقت بلوچ ،پروفیسر محمد ابراہیم ،راشدنسیم ،اسداللہ بھٹو ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی اور عبد الغفار عزیز نائب امرا ہوں گے ۔شوری نے پروفیسر خورشید احمد اور حافظ محمد ادریس کی علالت کی بنا ء پر معذرت کے بعد انہیں نائب امرا ء کے منصب سے سبکدوش کردیا ۔سیکرٹری اطلاعات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹریز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سینیٹر سراج الحق جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج کوپریس کانفرنس میں کریں گے ۔