Live Updates

ندیم افضل چن اور رکن قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اورسیز پاکستانی جوہرہ ظفر آہیر کل 27 اپریل ہفتہ کو سرگودھا آئیں گے

جمعہ 26 اپریل 2019 13:26

ندیم افضل چن اور رکن قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اورسیز پاکستانی ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وزیراعظم کے ترجمان،راہنما تحریک انصاف ندیم افضل چن اور رکن قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اورسیز پاکستانی جوہرہ ظفر آہیر آج 27 اپریل ہفتہ کو سرگودھا آئیں گے جو یہاں پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے خطاب کے بعد نومنتخب عہدیدران صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف، نائب صدر سید شہزاد شیرازی،نائب صدر تہور بلال اصغر،جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال،جائنٹ سیکرٹری محمد عمران گورائیہ،فنانس سیکرٹری رانا محمد اشرف، انفارمیشن سیکرٹری راو عابد مجید،اور ممبران مجلس عاملہ شاہین فاروقی، شیخ نعیم طاہر،ملک محمد اصغر،عبیداللہ طاہر، چوہدری عبدالصمد شاہین، چوہدری عبدالحنان ، ممتاز عارف اور ارشد محمود ارشی سے حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتظامیہ اور اراکین اسمبلی سمیت وکلاء ، تاجران اور معززین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات