کاشتکاروں کو گھیاکدوکے پودوں کی بروقت چھدرائی کی ہدایت

جمعہ 26 اپریل 2019 13:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیاکدوکے پودوں کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی ہے جبکہ تین سے چار پتے نکالنے پر ایک جگہ پر اگے ہوئے ایک سے زائدپودے بھی نکالنے کا مشورہ دیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ جب گھیاکدو کے پودے تین سے چار پتے نکال لیں ان پودوں کا درمیانی فاصلہ مناسب برقراررکھنے کیلئے ایک جگہ پر ایک سے زیادہ اگے ہوئے پودوں کونکال دیاجائے اور چھدرائی میں تاخیرنہ کی جائے کیونکہ تاخیر سے اکھاڑنے پربچ جانے والے پودے بھی بری طرح متاثرہوتے ہیں جس سے ان کی بڑھوتری ‘ افزائش نسل وپیداوارپر منفی اثرپڑتاہے۔

انہوں نے کہا کہ گھیاکدوکی آبپاشی کا بھی خیال رکھناچاہئیے اورپہلاپانی کاشت کے فوراً بعد جبکہ اسکے بعد یک ہفتہ کے وقفہ سے پانی لگاتے رہناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی جگہ پر بارش ہو جائے تو اس صور ت میں گھیاکدو کے کھیتوں کوپانی لگانے کا دورانیہ بڑھایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بھی تین سے چار مرتبہ گوڈی کریں اور ہردوسری چنائی کے بعد گوڈی کرنے سے کھیت نہ صرف جڑی بوٹیوں سے پاک رہے گا بلکہ پیداوارمیں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :