Live Updates

وزیراعظم کے دورہ چین سے سی پیک منصوبے کو تقویت ملے گی، سینیٹر میاں عتیق شیخ

جمعہ 26 اپریل 2019 13:38

وزیراعظم کے دورہ چین سے سی پیک منصوبے کو تقویت ملے گی، سینیٹر میاں عتیق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے سی پیک منصوبے کو تقویت ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے احتساب کے وژن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے نام پر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتساب وقت کی ضرورت ہے، اگر احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے نیب کے قوانین میں ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے سی پیک منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ کو تقویت ملے گی۔ کانفرنس میں دنیا کے دیگر ممالک بھی شریک ہیں جو منصوبہ میں شمولیت کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات