رمضان میں بجلی بھی ملے گی اور سستی اشیاء بھی

19بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر خصوصی رعایت، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہو گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 13:16

رمضان میں بجلی بھی ملے گی اور سستی اشیاء بھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء) حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت اشیائے خوردونوش کی فراہمی 2مئی سے شروع ہو گی ۔ ترجمان کے مطابق رمضان پیکج کے تحت 19بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی ۔ ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر جو 19بنیادی اشیائے خوردونوش خصوصی رعایت پر دستیاب ہوں گی ان میں آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، بیسن، دال چنا، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، سفید چنے، کھجور، باسمتی چاول، سیلا چاول، ٹوٹا چاول ، چائے ، مشروبات ، ٹیٹرا پیک دودھ اور مصالحہ جات شامل ہیں ۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات جاری ہیں۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی دی جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹے پر 4روہے فی کلو ، چینی پر 5 روپے فی کلو،گھی پر 15روپے اور آئل پر 10روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق دال چنا پر 20، دالا مونگ پر 15، دال ماش پر 10،سفید چنے پر 25 ، بیسن پر 20، کھجور پر 30، باسمتی چاول پر 15 جب کہ سیلا اور ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے اور 800 ملی لیٹر بوتل پر 10 روپے سبسڈیہ دی جائے گی۔جب کہ چائے کی پتی پر فی کلو 50روپے اور دودھ فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دی جائے گی۔جب کہ تمام مصالحہ جات پر 10فیصد سبسڈی دی جائے گی۔خیال رہے اس سے قبل یہ بھی اعلان کیا جا چکا ہے کہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی اور عوام وک 24 گھنٹے بجلی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :