آن لائن ٹریڈ کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے کے کیس میں ملزم غلام مصطفی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جمعہ 26 اپریل 2019 14:54

آن لائن ٹریڈ کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے کے کیس میں ملزم غلام مصطفی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے آن لائن ٹریڈ کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کے کیس میں ملزم غلام مصطفی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ۔احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے ملزم کو 10 مئی دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم غلام مصطفی نے آن لائن ٹریڈ کے نام پر لوگوں سے وسیع پیمانے پر فراڈ کیا، ملزم نے ساہیوال میں خدیجہ ٹریڈرز کے نام سے کمپنی کھول کر لوگوں سے پیسے اکھٹے کئے، خدیجہ ٹریڈرز کا مرکزی دفتر سرگودھا میں تھا۔ملزم کے خلاف لوگوں کی شکایات پر کاروائی کا آغاز کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :