آزادکشمیرکے وزیربلدیات کاچچلاڑزیرتعمیرروڈکادورہ‘کام پر اظہار اطمینان

کسی بھی جگہ ہونے والے ترقیاتی منصوبہ میںکوتاہی کوبرداشت نہیںکرونگا ‘راجہ نصیر احمد خان

جمعہ 26 اپریل 2019 14:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کاچچلاڑزیرتعمیرروڈکادورہ۔روڈپرہونے والے کام کودیکھ کراطمینان کااظہارکیا۔ اس موقع پروزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی جگہ ہونے والے ترقیاتی منصوبہ میںکوتاہی کوبرداشت نہیںکرونگا عوام کوسہولیات پہنچانے کے لیے جس قدربھی ممکن ہوسکااقدامات اٹھائونگا۔

حلقے بھرمیںہونے والے تمام ترکاموںکی نگرانی خودکررہاہوں،کسی بھی جگہ غفلت، سستی، غیرمعیاری یاناقص کام پایاگیاتوتحت ضابطہ وقانون کاروائی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق آزادکشمیربھربالخصوص سہنسہ کورول ماڈل بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیربھرمیںگڈگورننس،میرٹ کابول بالاکیاہے آج این ٹی ایس کے ذریعے پڑھے لکھے نوجوان میرٹ پرروزگارحاصل کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھار ت نے مقبوضہ وادی کولہولہان کردیاہے آئے روزنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیںعلی گیلانی کے بیٹوںڈاکٹرنسیم گیلانی،ڈاکٹرنعیم گیلانی کوہراساں کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہیںبہادر کشمیریوںکی قربانیاںکبھی رائیگاںنہیںجائینگی انہوںنے کہاکہ کشمیری نڈر،بہادراورزندہ دل قوم ہیںوہ کسی سے ڈرنے والے نہیںکٹھ پتلی انتظامیہ کومقبوضہ کشمیرسے بھگاکردم لینگے انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوںکے جذبہ کوسلام پیش کرتاہوںہمیںاپنی پاک فوج پرمکمل اعتمادہے پاک فوج دنیاکی بہترین صف اول کی بہادرفوج ہے بھارت برصغیرکاامن خطرے میںڈال رہاہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیںآزادی کی تحریک میںبہنے والاشہداء کاخون رائیگاںنہیںجائے گاانشاء اللہ تعالیٰ شہداء کی قربانیاںرنگ لائینگی اورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔