لائن آف کنٹرول پررہنے والے نہتے کشمیری ہمارادفاعی حصارہیں‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

حکومت آزادکشمیرلائن آف کنٹرول کے متاثرین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے بہت جلدانہیںبنکرزبھی بناکردیے جائیںگے‘ڈاکٹر عمر اعطم

جمعہ 26 اپریل 2019 14:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سیکرٹری ایس ڈی ایم اے شاہدمحی الدین اورڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ متاثرین کنٹرول لائن کے جذبوںکوسلام پیش کرتے ہیںلائن آف کنٹرول پررہنے والے نہتے کشمیری ہمارادفاعی حصارہیںبھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپر بلااشتعال کی جانے والی شدیدترین گولہ باری کی مذمت کرتے ہیںلائن آف کنٹرول کے باسیوںنے ہمت،صبر،حوصلے اوراستقلال کی نئی مثال قائم کی ہے حکومت آزادکشمیرمشکل کی ہرگھڑی میںمتاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ کھڑی ہی-ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزبلدیہ ھال کوٹلی میںمتاثرین لائن آف کنٹرول نکیال کے افرادمیںراشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفاروق اکرم،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان،اے ڈی سول ڈیفنس سرداررفیق،ریسکیو1122کے شوکت ناز،شارق طلعت ودیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔ متاثرین کنٹرول لائن نے حکومت آزادکشمیرکی طرف سے دیئے جانے والے راشن پرحکومت کاشکریہ بھی اداکیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری ایس ڈی ایم اے شاہدمحی الدین اورڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیرلائن آف کنٹرول کے متاثرین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے بہت جلدانہیںبنکرزبھی بناکردیے جائیںگے انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے بہادر،غیور،جرات منداوردشمن کاڈٹ کرمقابلہ کرنے والوںکے جذبہ ہمت کوسلا م پیش کرتے ہیںلائن آف کنٹرول کے رہائشی انتہائی مشکل حالات کے باوجودبھی اپناگھربارنہیںچھوڑرہے اوردشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرترجیح بنیادوںپرلائن آف کنٹرو ل کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے حکومت آزادکشمیرمتاثرین کنٹرول لائن کی پشت پرکھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :