ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ کی زیرصدارت انٹرنیشنل ملیریاڈے پرملیریابیماری سے بچائوکے لیے واک کاانعقادکیاگیا

جمعہ 26 اپریل 2019 14:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ کی زیرصدارت انٹرنیشنل ملیریاڈے پرملیریابیماری سے بچائوکے لیے واک کاانعقادکیاگیا۔ واک میںسی ڈی سی،ای پی آئی،جنرل ہیلتھ کے ملازمین،عوام الناس کے علاوہ کوآرڈنیٹرنیشنل پروگرام ڈاکٹرفدابٹ کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔ واک ڈی ایچ اوآفس سے شروع ہوئی اوربازارکاچکرلگاتی ہوئی ایڈیشنل ڈی ایچ اوآفس میںاختتام پذیرہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف ٹیکنشن محمدمنشی بیگ نے ملیریا بیماری کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان کاپیغام پڑھ کرسنایا۔جس میں بیماری کی علامات ،بچائو اورحفاظتی اقدامات پرعمل کرنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھنے،سوتے وقت مچھردانی کااستعمال اوربخارہونے کی صورت میں قریبی ملیریا سنٹرسے مفت خون ٹیسٹ کروانے کے حوالے سے آگاہی دی۔عوام الناس کی آگہی کے لیے پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکے علاوہ مختلف اہم پبلک مقامات پربینرزبھی آویزاںکئے گئے۔